عید الفطر کا چاند دیکھنے والی رویت ہلال کمیٹی سے متعلق اہم خبر

عید الفطر کا چاند دیکھنے والی رویت ہلال کمیٹی سے متعلق اہم خبر
کیپشن: Eid ul fitr 2024
سورس: web desk

ویب ڈیسک:عید الفطرکی آمد آمد ہے، ماہ رمضان المبارک چند دنوں کا مہمان رہ گیا ہے،شوال کا چاند دیکھنے کے لئے مرکزی رویت ہلال کمیٹی نے اجلاس طلب کرلیا ہے۔

وزارت مذہبی امور کے مطابق اجلاس کی صدارت چئیرمین رویت ہلال کمیٹی مولانا عبدالخبیر آزاد کریں گے،  اجلاس 9 اپریل کو اسلام آباد میں ہوگا، کمیٹی شوال کےچاند کا اعلان ملک بھر سے موصول ہونے والی شہادتوں کو مد نظر رکھ کر کرے گی ۔

اجلاس میں رویت ہلال کمیٹی کے ارکان، محکمہ موسمیات ، سپارکو اور سائنس ٹیکنالوجی کے حکام شریک ہوں گے، رویت ہلال کمیٹی کا اجلاس وزارت مذہبی امور میں ہوگاجبکہ زونل رویت ہلال کمیٹیوں کے اجلاس اپنے اپنے متعلقہ مقامات پر ہوں گے۔  چیئرمین مرکزی رویت ہلال کمیٹی شوال کا چاند نظر آنے یا نہ آنے کا اعلان کریں گے۔

 واضح رہے کہ رمضان المبارک کے دوسرے عشرے کا اختتام قریب آنے پر پاکستان سمیت دنیا بھر میں عید الفطر کی تیاریاں شروع کر دی گئی ہیں، پاکستان میں عیدالفطر کب ہوگی مسلمان یہ جاننے کے لئے اضطراب میں ہیں، ملک بھر میں شوال کا چاند 9 اپریل کو نظر آنے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے۔