کچےکےعلاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار

کچےکےعلاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکوؤں کے 2 سہولت کارگرفتار
کیپشن: کچےکےعلاقے میں سرچ آپریشن، ڈاکو=ں کے 2 سہولت کارگرفتار

ویب ڈیسک: پنجاب پولیس نے رحیم یار خان کے   کچہ کے علاقے پکا چانڈیہ، داعوالہ سے متصل ایریا میں سرچ آپریشن کیا اور اس دوران ڈاکووں کے 2 سہولت کار گرفتار کرکے ان کے   ٹھکانے مسمار کر دئیے۔

تفصیلات کے مطابق ترجمان پولیس کی جانب سے جاری بیان میں کہاگیا ہے کہ سرچ آپریشن ڈاکوؤں کی سہولت کاری میں ملوث مشکوک افراد کے خلاف انٹیلیجنس بنیادوں پر کیا جا رہا ہے، تمام علاقے کا گھیراؤ کرتے ہوئے خانہ تلاشی کر رہی ہے۔

ترجمان پولیس نے بتایا کہ رحیم یار خان۔پولیس آپریشن میں اے ایس پی صادق آباد کی نگرانی میں ایچ اوز کوٹسبزل، بھونگ، احمدپور لمہ سمیت ایلیٹ کمانڈوز ،پولیس کی بھاری نفری حصہ لے رہی ہے، ولیس کو بکتر بند ،بلٹ پروف گاڑیوں کی مدد حاصل ہے۔

 ڈسٹرکٹ پولیس افسر (ڈی پی او) نے کہا کہ پولیس عید کے ایام میں بھی شہریوں کی جان ومال کی حفاطت کے لیے ہمہ وقت مصروف عمل ہے، کچہ میں پائیدار امن کے قیام کو یقینی بنا رہے ہیں کریمنلز کے سہولت کاروں کو منطقی انجام تک پہنچائیں گے۔

Watch Live Public News