ویب ڈیسک: امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ کے ایران کے خلاف جنگ جاری رکھنے کے اعلان کے بعد عالمی منڈی میں خام تیل کی قیمتوں میں نمایاں اضافہ دیکھنے میں آیا ہے۔
عالمی سطح پر برطانوی معیار کا خام تیل برینٹ تقریباً 4 فیصد اضافے کے بعد 105.55 ڈالر فی بیرل تک جا پہنچا، جبکہ امریکی خام تیل ویسٹ ٹیکساس انٹرمیڈیٹ بھی 3 فیصد اضافے کے ساتھ 103 ڈالر فی بیرل کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔
ماہرین کے مطابق مشرقِ وسطیٰ میں ممکنہ عسکری کارروائیوں اور تیل کی سپلائی متاثر ہونے کے خدشات کے باعث سرمایہ کار محتاط ہو گئے ہیں، جس کے براہِ راست اثرات عالمی توانائی مارکیٹ پر مرتب ہو رہے ہیں۔
صدر ٹرمپ نے اپنے حالیہ خطاب میں ایران کے خلاف کارروائی جاری رکھنے اور آئندہ ہفتوں میں مزید سخت اقدامات کا عندیہ دیا تھا، جس کے بعد عالمی منڈی میں غیر یقینی صورتحال میں اضافہ ہو گیا ہے۔