ویب ڈیسک: آبنائے ہرمزکی بندش اور مشرقِ وسطیٰ میں جاری کشیدگی کے بعد پاکستان میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں بڑے اضافے کا امکان ظاہر کیا جا رہا ہے، جس کے تحت پیٹرول کی قیمت میں 100 روپے فی لیٹر تک اضافہ متوقع ہے۔
رپورٹس کے مطابق وفاقی حکومت نے عالمی مارکیٹ میں تیل کی بڑھتی ہوئی قیمتوں کا بوجھ عوام پر منتقل کرنے کا حتمی فیصلہ کر لیا ہے، جس کے باعث قیمتوں میں نمایاں اضافہ زیر غور ہے۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ اس وقت درآمدی لاگت کے مقابلے میں پیٹرول کی قیمت میں تقریباً 100 روپے جبکہ ڈیزل کی قیمت میں 200 روپے فی لیٹر سے زائد کا فرق موجود ہے۔
اسی تناظر میں امکان ظاہر کیا جا رہا ہے کہ آئندہ چند روز میں نئی قیمتوں کا باضابطہ اعلان کر دیا جائے گا، جس کے بعد عوام کو مہنگائی کے ایک اور بڑے جھٹکے کا سامنا کرنا پڑ سکتا ہے۔