پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں ، وزیرا عظم شہباز شریف

پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں ، وزیرا عظم شہباز شریف

(ویب ڈیسک ) وزیر اعظم شہباز شریف کا کہنا ہے کہ ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جب کہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔ 

وزیر اعظم شہباز شریف نے خطے کی موجودہ صورتحال پر ہونے والے اجلاس سے  خطاب کرتے ہوئے  کہا کہ پاکستان بھی ایران جنگ سے بہت متاثرہورہا ہے اور جنگ کے نتیجے میں ہمیں معاشی مشکلات کا سامنا ہے۔ 

انہوں نے بتایا کہ وزیر خارجہ اسحا ق ڈار بھی خطے میں کشیدگی میں کمی  کیلئے  انتھک محنت کررہے ہیں۔

وزیرا عظم نے کہا کہ  ہم نے خطے میں جنگ کے شعلے ٹھنڈے کرنے کی بھرپورکوشش کی جبکہ اس وقت تک پاکستان کی جانب سے جنگ بندی کی کوششیں جاری ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ ہمارے آبنائے ہرمز میں کھڑے دو جہاز اسحاق ڈاراور فیلڈ مارشل کی کوششوں سے آبنائے ہرمز سے گزرگئے۔ 

شہباز شریف نے کہا کہ جنگی چیلنجز کا مقابلہ کرنے کیلئے وزرائے اعلیٰ نے تعاون کی یقین دہانی کرائی ہے،3 ہفتوں میں وفاق نے پی ایس ڈی پی میں 100 ارب کا کٹ لگایا، پارلیمنٹرینز نے بھی تیل کی بچت کو یقینی بنایا۔

Watch Live Public News