(ویب ڈیسک) وزیر دفاع خواجہ آصف کا کہنا ہے کہ خودمختاری کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم قطعی ہے، ہماری تیاری مکمل اور ردعمل تیز، درست اور فیصلہ کن ہوگا۔
وزیر دفاع خواجہ آصف نے بیان میں کہا کہ بار بار بیان بازی طاقت کی نہیں، واضح اسٹریٹجک اضطراب کی عکاسی ہے، پہلگام فالس فلیگ آپریشن کی برسی قریب آرہی ہے۔
انہوں نے کہا کہ سیاسی مفادکے لیےبے بنیاد الزامات کی آڑ میں کشیدگی کو ہوا دینے کی کوشش اور دھمکیاں نئی نہیں،
تاریخ یاد دلاتی ہے کہ غلط حساب کتاب کے نتائج ہوتے ہیں۔
خواجہ آصف نے کہا کہ معرکہ حق ہمارے ذہنوں میں تازہ ہے،اگلی بار ہمارا ردعمل اور بھی مضبوط اور فیصلہ کن ہوگا، کوئی ابہام نہ رہے، پاکستان امن اور علاقائی استحکام کے لیے پرعزم ہے۔
وزیر دفاع نے کہا کہ خودمختاری کے دفاع کے لیے پاکستان کا عزم قطعی ہے، ہماری تیاری مکمل اور ردعمل تیز، درست اور فیصلہ کن ہوگا۔
انہوں نے مزید کہا کہ دو ایٹمی ریاستوں کے درمیان جنگ کے لیے جگہ کا وہم ناقابل فہم اور اس کے سنگین نتائج برآمد ہوں گے، بھارت کی بڑھتی ہوئی اسٹریٹجک اور سفارتی بے چینی کا بخوبی مقابلہ کیا جائے گا۔