(ویب ڈیسک )ایرانی میڈیا نے قتل سے چند گھنٹے پہلے سربراہ حماس شہید اسماعیل ہنیہ کی ایرانی سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای کے ساتھ گفتگو شیئر کی ہے۔
شہید اسماعیل ہنیہ نے آیت اللہ علی خامنہ ای سے اپنی آخری گفتگو میں کہا تھا کہ ’جب ایک لیڈر چلا جائے گا تو دوسرا لیڈر اس کی جگہ لے لے گا، یہ دنیا کا طریقہ ہے، زندگی اور موت اللہ کے ہاتھ میں ہے۔اللہ ہی ہے جو زندگی دیتا ہے اور چھین لیتا ہے، وہی ہے جو ہمیں ہنساتا ہے اور رلاتا ہے لیکن جو چیز ہمیشہ رہے گی وہ انشاء اللہ امت مسلمہ ہے، بقول شاعر اگر ایک بزرگ ہمیں چھوڑ کر چلے جائیں تو دوسرے اس کی جگہ لیں گے‘۔
آخری گفتگو میں انہوں نے ایرانی سپریم لیڈر کیلئے دعا بھی کی تھی کہ ’خدا آپ کو لمبی عمر، سلامتی اور صحت عطا فرمائے‘۔
اس کے جواب میں آیت اللہ علی خامنہ ای نے قرآن کی تلاوت کرتے ہوئے شہید اسماعیل ہنیہ سے کہا تھا کہ ’ آپ ایک ایسا چھوٹا گروپ ہیں جو ایک بڑی فوج امریکا، نیٹو، برطانیہ اور دیگر ممالک کو شکست دینے میں کامیاب ہوا ہے‘۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ ’ اسرائیل کو نیست و نابود کرنا ممکن ہے، انشاء اللہ وہ دن آئے گا جب فلسطین سمندر سے دریا تک قائم ہو گا‘۔