پی آئی اے کا فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز

پی آئی اے کا فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز
کیپشن: PIA service
سورس: web desk

ویب ڈیسک: پی آئی اے کی فیصل آباد سے جدہ پروازوں کا آغاز،ہفتہ وار دو پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی۔

تفصیلات کے مطابق پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کر دیا،ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی،ہفتہ وار دو پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی،پہلی پرواز پی کے 763 سے 170 عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے رخصت کیا۔

چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل کا کہنا تھا پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے، جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔ فیصل آباد کی کاروباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کے لئے براہ پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے، ایئرپورٹ پر ہی پی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، سٹیشن مینیجر محمد عرفان، دیگر ایجنسیوں کے افسران نے مسافروں کو رخصت کیا۔

Watch Live Public News