ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری

ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری
کیپشن: ایف بی آر میں بڑے پیمانے پر اکھاڑ پچھاڑ، نوٹیفکیشن جاری

ویب ڈیسک: فیڈرل بورڈ آف ریونیو ( ایف بی آر) میں بڑے پیمانے پر متعدد افسران کا تبادلہ کر دیا گیا، نوٹیفکیش بھی جاری۔

نوٹیفکیشن کے مطابق گریڈ 20 سے 22 تک کے بیس افسروں کا تبادلہ کر دیا گیا، تبدیل ہونے والے افسران کا تعلق ان لینڈ ریونیو سے ہے۔ جن میں سے گریڈ 21 کے 11 اور گریڈ بیس کے نو افسران شامل ہیں۔

گریڈ اکیس کے تبدیل ہونے والے افسران میں تہمینہ عامر، احمد شجاع خان، نبیلہ فاران بیگ، کرامت اللہ خان، ڈاکٹر محمد سرمد، سیدہ نورین زہرہ شامل ہیں۔ اس کے علاوہ عابد محمود، فہیم محمد، محمد طارق ارباب، عاصم افتخار، ظفر اقبال خان کا بھی تبادلہ کر دیا گیا ہے۔

ایف بی آر کے مطابق ان لینڈ ریونیو کے مزید 232 افراد کا تبادلہ کر دیا گیا، افسران کا تعلق گریڈ 17 اور 18 سے ہے۔ افسران کراچی، اسلام آباد، لاہور، ساہیوال، سکھر، راولپنڈی سے ہے۔ کوئٹہ، سیالکوٹ، پشاور، ملتان، حیدر آباد، فیصل آباد سے افسران بھی تبدیل ہوئے ہیں۔

Watch Live Public News