ویب ڈیسک: خواجہ شمس الاسلام کے قتل کے معاملے میں ملزم عمران آفریدی نے ویڈیو بیان میں اعتراف جرم کر لیا ہے۔
ویڈیو بیان میں ملزم عمران آفریدی نے مقتول پر والد کو قتل کرنے کا الزام لگاتے ہوئے کہا کہ شمس الاسلام اور میرے والد میں 35 لاکھ روپے کا لین دین تھا۔ وکیل نے ان کے ہیڈ کانسٹیبل والد کو اغوا کیا اور تشدد کا نشانہ بنایا، اور جیل میں بھی بند کروایا۔ جیل سے رہائی کے بعد شمس الاسلام نے میرے والد کو پھر اغوا کیا اور تشدد کے بعد سر میں گولی مار کر قتل کر دیا۔
عمران آفریدی نے مزید کہا کہ عدالتوں کے دروازے کھٹکھٹائے لیکن کہیں سے کوئی انصاف نہیں ملا کیوں کہ مقابل ایک طاقت ور وکیل تھا۔ خواجہ شمس الاسلام کے ساتھ جھگڑا ہوا تو اس نے میرے چھوٹے بھائیوں کو بھی دہشت گردی کے مقدمے میں جیل بھیج دیا۔