ویب ڈیسک: اسلام آباد کی انسداد دہشتگردی عدالت نے 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت کے دوران مسلسل غیرحاضر ملزمان کیخلاف اشتہاری کرنے کا پراسس شروع کردیا۔
تفصیلات کے مطابق انسداددہشت گردی عدالت اسلام آباد میں پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف 26 نومبراحتجاج پر درج مقدمات کی سماعت ہوئی۔ ڈیوٹی جج ابوالحسنات محمد ذوالقرنین نے کیسز پر سماعت کی۔
عدالت نے مسلسل غیر حاضر ملزمان کیخلاف اشتہاری کا پراسس شروع کردیا۔آج کی سماعت میں غیر حاضر ملزمان کے وارنٹ گرفتاری جاری کردیے گئے۔تھانہ شہزاد ٹاؤن کے مقدمہ میں کوئی ملزم عدالت میں پیش نہ ہوا۔عدالت نے کیس کی سماعت 8 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تھانہ کھنہ کے مقدمہ میں 22 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ عدالت نے کیس کی سماعت 5 ستمبر تک ملتوی کردی۔
تھانہ آبپارہ کے مقدمہ میں 21 ملزمان عدالت میں پیش ہوئے۔ملزمان کو چالان کی نقول تقسیم کردی گئیں۔عدالت نے کیس کی سماعت 4 ستمبر تک ملتوی کردی۔
پی ٹی آئی کارکنان کیجانب سے زاہد بشیر ڈار اور مرتضی طوری ایڈوکیٹ عدالت میں پیش ہوئے۔پی ٹی آئی کارکنان کیخلاف تھانہ کھنہ ،آبپارہ اور شہزاد ٹاون میں مقدمات درج ہیں۔