ویب ڈیسک: پشاور کےایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل نے اپنے عہدے سے استعفی دے دیا، سید سکندر حیات شاہ کا کہنا تھا ذاتی مصروفیات کی وجہ سےاستعفی دے رہا ہوں۔
تفصیلات کےمطابق ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل سید سکندر حیات شاہ نے استعفی دے دیا، استعفی دینے کے بعد اپنے ایک بیان میں کہا کہ ذاتی مصروفیات کی وجہ سے مستعفیٰ ہورہا ہوں۔
صوبائی حکومت نے مجھے اے اے جی تعینات کیا، اس پر شکریہ ادا کرتا ہوں، ذاتی مصروفیات کی وجہ آفس میں مزید کام نہیں کرسکتا۔
واضح رہے کہ سید سکندر حیات شاہ 2017 سے بطور ایڈیشنل ایڈووکیٹ جنرل اے جی افس میں خدمات انجام دیتے رہے۔