پنجاب میں پولیو وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

پنجاب میں پولیو وائرس کا ایک اور مشتبہ کیس سامنے آگیا

ویب ڈیسک: لاہور کےچلڈرن ہسپتال میں پولیو وائرس کا مشتبہ کیس رپورٹ،  چلڈرن ہسپتال میں چھ ماہ کی بچی فالج کی علامات کے ساتھ رپورٹ،  بچی کو فالج کی علامات تین ماہ قبل ہوئیں۔

تفصیلات کےمطابق  چھ ماہ کی بچی کا تعلق راجن پور سے ہے،  انسداد پولیو پروگرام نے مشتبہ کیس کو زیر مشاہدہ رکھنے کی ہدایت کی۔

انسداد پولیو پروگرام کا کہنا تھا کہ وقت پر متاثرہ بچی کے پولیو سیمپلز نہیں لیے گئے، بچی کو صرف علامات کی بنیاد پر پولیو کیس نہیں ثابت نہیں کیا جاسکتا۔

انسداد پولیو پروگرام پنجاب انتظامیہ کا کہنا تھا کہ بچی کو مکمل مشاہدے میں رکھا جائے گا۔

Watch Live Public News