ویب ڈیسک: لاہور شہر میں چینی کی قلت، پنجاب کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن کے مارکیٹ میں چینی قلت کا ملبہ شوگر ملز پر ڈال دیا، کریانہ ایسوسی ایشن نے وزیر اعظم سے چینی مافیا اور سٹہ بازوں کو کچلنے کا مطالبہ کر دیا۔
کریانہ مرچنٹ ایسی ایشن کا کہنا تھا کہ شہریوں کو چینی نہ ملنے کے ذمہ دار ریٹیلرز یا ہول سیلرز نہیں، چینی کی ڈیمانڈ کے مطابق سپلائی نہیں دی جا رہی، شوگر ملز کا سارا بزنس سٹے بازی پر چلتا ہے۔
شوگر ملز کی جانب سے رقم کی کنفرمیشن، سیلز ٹیکس رجسٹریشن کو جواز بنا کر سپلائی روکی جا رہی ہے، شوگر ملز مالکان نے نائب وزیراعظم اور وفاقی وزراء کے ساتھ معاہدوں کا مزاق بنا رہے۔
شوگر ملز مالکان نے وعدے کے تحت ایکسپورٹ کی اجازت لی تھی کہ چینی مہنگی نہیں ہونے دیں گے، شوگر ملز ایکس مل ریٹ 165 کی بجائے 173 سے 178 روپے پر چینی فروخت کر رہی ہیں۔
کریانہ مرچنٹ ایسوسی ایشن نے وزیراعظم سے مطالبہ کیا کہ شوگر ملز کی بلیک میلنگ کو روکا جائے۔
صدر کریانہ ایسوسی ایشن عارف گجر کا کہنا تھا کہ شوگر ملز اور ان کے فرنٹ مین وفاقی و صوبائی حکومت کو بدنام کرنے کی سازش کر رہے ہیں۔