لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں 700 روپے فی من اضافہ

لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں 700 روپے فی من اضافہ
کیپشن: لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں 700 روپے فی من اضافہ

ویب ڈیسک: لاہور سمیت پنجاب بھر میں گندم کی قیمتوں میں اچانک 700 روپے فی من اضافہ ہو گیا ہے۔ صرف دس روز میں فی من گندم 3, 700 روپے سے بڑھ کر 4,400 روپے تک پہنچ گئی ہے، جبکہ راولپنڈی میں گندم 4,800 روپے فی من میں فروخت ہو رہی ہے۔

لاہور میں گندم کا ریٹ 4,450 روپے فی من ہو گیا ہے، جبکہ شہر کے کئی علاقوں میں سرکاری 10 اور 20 کلو آٹے کے تھیلے نایاب ہیں۔ 15 کلو آٹے کا تھیلا 1,500 روپے سے بڑھ کر 1,750 روپے میں فروخت ہو رہا ہے۔

دیگر شہروں میں گوجرانوالہ اور گجرات میں گندم 4,500 روپے، ملتان میں 4,450 روپے، جبکہ بہاولپور اور ڈی جی خان میں 4,400 روپے فی من تک پہنچ گئی ہے۔ اسلام آباد میں بھی گندم کا ریٹ 4,400 روپے فی من ہو گیا ہے۔

مرکزی چیئرمین فلور ملز ایسوسی ایشن عاصم رضا کے مطابق گندم کی قلت کے باعث قیمتوں میں اضافہ ہوا ہے، جس کے نتیجے میں آٹا مزید مہنگا ہونے کا خدشہ ہے۔

Watch Live Public News