پان سگریٹ مرکزی ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

پان سگریٹ مرکزی ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا
کیپشن: پان سگریٹ مرکزی ایسوسی ایشن کے وفد کی گورنر پنجاب سے ملاقات، درپیش مسائل سے آگاہ کیا

ویب ڈیسک: پان سگریٹ مرکزی ایسوسی ایشن کےصدر وسیم علی کی سربراہی میں وفد نے گورنرپنجاب سردار سلیم حیدر سے ملاقات کی اور تاجر برادری کو درپیش مسائل آگاہ کیا۔

تفصیلات کے مطابق ملاقات میں  وفد نے ایف بی آر (FBR) کی جانب سے کی جانے والی غیر قانونی کارروائیوں پر شدید تحفظات کا اظہار کیا اور بتایا کہ ایف بی آر کے اقدامات سے کاروباری سرگرمیاں متاثر ہو رہی ہیں اور تاجر ذہنی دباؤ کا شکار ہیں جبکہ چھوٹے دکانداروں کو پیرا فورس کی کارروائیوں کے باعث ہراسانی کا سامنا ہے اور ان کے لیے کاروبار کرنا مشکل ہو گیاہے۔مرکزی صدر نے رات 8 بجے دکانیں بند کرنے کے فیصلے پر تحفظات کا بھی اظہار کیااور کہا کہ پان و سگریٹ کا کاروبار زیادہ تر رات کے اوقات میں ہوتا ہے، جس سے کاروبار شدید متاثر ہو رہا ہےگورنر پنجاب سردار سلیم حیدر خان نے تمام مسائل کو غور سے سن کر مکمل تعاون کی یقین دہانی کروائی اور متعلقہ اداروں سے فوری رابطہ کر کے مؤثر اور مناسب حل نکالنے کا وعدہ بھی کیا۔

Watch Live Public News