مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، ذرائع 

مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا، ذرائع 

(ویب ڈیسک) ذرائع کے مطابق مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کے مطابق نئے مالی سال کا وفاقی بجٹ تعطل کا شکار ہے،مالی سال 27-2026 کا وفاقی بجٹ 5 جون کو پیش نہیں کیا جائے گا۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ قومی اقتصادی کونسل کا کل ہونے والا اجلاس بھی ملتوی کردیا گیا ہے۔

پارلیمانی ذرائع کے مطابق  قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کا باضابط نوٹیفیکیشن اب تک جاری نہ ہوسکا۔

خیال رہے کہ ایوان صدر کے ترجمان نے بجٹ اجلاس پانچ جون کو طلب کرنے کا اعلامیہ جاری کیا تھا۔

قومی اسمبلی سیکرٹریٹ حکام کا کہنا ہے کہ تاحال قومی اسمبلی بجٹ اجلاس کی طلبی کا سمن نہیں ملا،جب تک باقاعدہ نوٹیفکیشن جاری نہیں ہوگا اراکین کو آگاہ نہیں کرسکتے۔ ہمیں ایوان صدر نے آگاہ کیا ہے کہ شام تک نوٹیفیکیشن سے متعلق آگاہ کیا جائے گا۔ 

ذرائع نے بتایا ہے کہ وفاقی بجٹ کی تیاری کی وجہ سے بجٹ پیش کرنے میں تاخیر کا امکان ہے۔

حکومتی ذرائع کا کہنا ہے کہ بجٹ قومی اسمبلی میں پانچ جون کو پیش کرنے کا بھی حتمی فیصلہ نہیں ہوا۔ اس حوالے سے وزیراعظم سے مشاورت کے بعد فیصلہ کیا جائے گا۔

حکومتی ذرائع نے بتایا ہے کہ قومی اسمبلی کے بجٹ اجلاس کے شیڈول میں تبدیلی کا فیصلہ کیا گیا ہے۔قومی اسمبلی کا بجٹ اجلاس 5 جون کی بجائے 10 جون کو بلانے پر مشاورت کی جا رہی ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ کی درخواست پر بجٹ 5 کی بجائے 10 جون کو قومی اسمبلی میں پیش کرنے پر غور جاری ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ وزارت پارلیمانی امور کو بجٹ اجلاس کی ترمیم شدہ سمری وزیراعظم کو بھجوانے کی ہدایت کی گئی ہے۔

وزیراعظم کی ایڈوائس پر صدر نئی سمری کے تحت اجلاس طلب کریں گے۔ 

ذرائع کے مطابق سمری میں بجٹ اجلاس طلب کرنے کی حتمی تاریخ درج ہوگی۔

Watch Live Public News