(ویب ڈیسک) گورنر سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن حکومت نے ایک بار پھر اسٹیٹ بینک کو واپس بھیج دئیے ، نئے نوٹوں میں ڈیزائن کی تبدیلی کرکے واپس بھیجے جائیں گے۔حکومت کی منظوری کے بعد اس کو پرنٹ کیا جائے گا۔
ڈرگ ڈیلر پنکی کے بینک اکاؤنٹ سے متعلق گورنر اسٹیٹ بینک نے جواب دیتے ہوئے کہا کہ بینکوں میں مشکوک لین دین کی نشاندہی فنانشل مانیٹرنگ یونٹ کرتے ہیں۔ مشکوک لین دین کے لیے اینٹی منی لانڈرنگ قانون موجود ہے۔
نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن پر بات کرتے ہوئے گورنر اسٹیٹ بینک نے کہا کہ نئے کرنسی نوٹ ڈیزائن حکومت نے ایک بار پھر اسٹیٹ بینک کو واپس بھیج دئیے ، نئے نوٹوں میں ڈیزائن کی تبدیلی کرکے واپس بھیجے جائیں گے۔حکومت کی منظوری کے بعد اس کو پرنٹ کیا جائے گا۔اسٹیٹ بینک مکمل تیار ہے کابینہ جب نئے ڈیزائن کی منظوری دے گی تو مارکیٹ کردینگے۔
انہوں نے کہا کہ مشرق وسطی کی صورتحال برقرار رہتی ہے تو اس کے اثرات پاکستان پر پڑینگے۔ پاکستان میں مہنگائی کا خدشہ ہے ۔گزشتہ 4 سالوں میں حکومت کے بیرونی قرضوں میں اضافہ نہیں ہوا ۔ پاکستان کا گروتھ ریٹ اس سال 3.7 فیصد ہوگا جبکہ گزشتہ 20 سال کا ایوریج گروتھ ریٹ 3.4 فیصد تھا۔