(ویب ڈیسک ) اسٹیٹ بینک کی جانب سے روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس کی تفصیل جاری کردی گئی ہے۔روشن ڈیجیٹل اکاؤنٹس میں جنوری میں 21 کروڑ 60 لاکھ ڈالر جمع کرائے گئے۔
مرکزی بینک کے مطابق ستمبر 2020ء سے جنوری 2026ء تک بیرون ملک مقیم پاکستانیوں نے 9 لاکھ 1 ہزار 764 روشن ڈجیٹل اکاؤنٹس کھولے ہیں۔
اعداد وشمار کے مطابق 65 ماہ میں ان کھاتوں میں 11 ارب 92 کروڑ ڈالر جمع کرائے گئے ہیں۔
اسٹیٹ بینک کے مطابق ان میں سے 7 ارب 65 کروڑ ڈالر پاکستان میں استعمال کئے جاچکے ہیں اور مزید 1 ارب 96 کروڑ ڈالر نکلوائے گئے ہیں۔
ایس بی پی کے مطابق جنوری 2026ء تک روشن ڈیجیٹل اکاونٹس میں واجب ادا ڈپازٹس 2 ارب 30 کروڑ ڈالر ہیں۔