عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی

(ویب ڈیسک ) عالمی بینک نے پاکستان کیلئے 37 کروڑ 59 لاکھ ڈالر قرض کی منظوری دے دی۔

تفصیلات کے مطابق قرض 10 سالہ توانائی پروگرام کے پہلے مرحلے کیلئے فراہم کیا جائے گا۔رقم قومی پاور گرڈ کی اپ گریڈیشن اور جدید ٹرانسمیشن نظام پر خرچ ہوگی۔منصوبے سے بجلی کی ترسیل بہتر اور لوڈشیڈنگ میں کمی لانے میں مدد ملے گی۔

عالمی بینک کے مطابق 640 میگاواٹ ونڈ پاور قومی گرڈ میں شامل کی جائے گی۔

جدید ٹرانسمیشن نظام سے بجلی کی لاگت میں کمی اور فراہمی میں بہتری متوقع ہے۔منصوبہ گھریلو، صنعتی اور تجارتی صارفین کو بہتر بجلی کی فراہمی میں معاون ہوگا۔توانائی کا نظام موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے زیادہ محفوظ بنایا جائے گا۔منصوبے سے سالانہ 8 لاکھ 32 ہزار ٹن کاربن اخراج میں کمی متوقع ہے۔منصوبہ حکومت کی پاور سیکٹر اصلاحات کو تقویت دے گا۔قابلِ تجدید توانائی کے فروغ اور قومی گرڈ کے استحکام کیلئے اہم پیش رفت ہے۔

Watch Live Public News