رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی
کیپشن: رمضان سے قبل چینی کی نئی قیمت مقرر کر دی گئی

ویب ڈیسک: کمشنر کراچی نے شہر میں چینی کی ہول سیل اور ریٹیل قیمتوں کا باقاعدہ تعین کر دیا ہے، جس کا اطلاق فوری طور پر کر دیا گیا ہے۔

کمشنر کے مطابق چینی کی ریٹیل قیمت 141 روپے فی کلو مقرر کی گئی ہے، جبکہ ہول سیل نرخ 138 روپے فی کلو طے کیے گئے ہیں۔ انہوں نے واضح کیا کہ تاجر حضرات نئی سرکاری قیمتوں پر عمل درآمد کے پابند ہوں گے اور خلاف ورزی کی صورت میں کارروائی کی جائے گی۔

انتظامیہ کا کہنا ہے کہ قیمتوں کے استحکام اور عوام کو ریلیف فراہم کرنے کے لیے یہ اقدام اٹھایا گیا ہے، جبکہ متعلقہ حکام مارکیٹوں میں نگرانی بھی یقینی بنائیں گے۔

واضح رہے کہ ملک کے مختلف شہروں میں چینی کی فی کلو قیمت میں نمایاں فرق پایا جاتا ہے، بعض مقامات پر چینی مقررہ نرخوں پر دستیاب ہے جبکہ کئی علاقوں میں صارفین کو زیادہ قیمت ادا کرنا پڑ رہی ہے۔

Watch Live Public News