نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ

نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ
اسلام آباد: (اے پی پی) وزیراعظم کے مشیر برائے تجارت عبدالرزاق داؤد نے کہا ہے کہ پاکستانی برآمدات ایک ماہ کی تاریخی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی ہیں۔ انہوں نے بتایا کہ نومبر میں پاکستانی برآمدات میں 33 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ نومبر میں 2.903 ارب ڈالر کی کل برآمدات رہی ہیں جو گذشتہ سال نومبر میں 2.174 ارب ڈالر تھیں۔ انہوں نے کہا کہ نومبر میں حکومت کا پاکستانی برآمدات کا ہدف 2.6 ارب ڈالر تھا۔ رواں مالی سال کے پہلے پانچ ماہ میں برآمدات میں 27 فیصد کا اضافہ ہوا ہے۔ مشیر تجارت کا کہنا تھا کہ پانچ ماہ میں 12.365 ارب ڈالر کی برآمدات رہی ہیں۔ گذشتہ مالی سال اسی عرصہ میں 9.747 ارب ڈالر کی برآمدات ہوئی تھیں۔ رواں مالی سال کے پانچ ماہ میں حکومت کا برآمدات کا ہدف 12.2 ارب ڈالر تھا۔

Watch Live Public News