بلوچستان: محکمہ تعلیم کانئےتعلیمی سال سےنصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

بلوچستان: محکمہ تعلیم کانئےتعلیمی سال سےنصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ
کیپشن: بلوچستان: محکمہ تعلیم کانئےتعلیمی سال سےنصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ

ویب ڈیسک: بلوچستان کے محکمہ تعلیم نے نئے تعلیمی سال کے لیے صوبے بھر میں نصاب تبدیل کرنے کا فیصلہ کر لیا ہے۔ فیصلہ آئندہ تعلیمی سیشن سے نافذ ہوگا۔

محکمہ تعلیم کے مطابق جماعت اول سے بارہویں جماعت تک ناظرہ قرآن پاک اور ترجمہ قرآن کی باقاعدہ تدریس کو نصاب کا حصہ بنایا جائے گا۔

مزید برآں چھٹی سے آٹھویں جماعت تک کمپیوٹر ایجوکیشن کے لیے نئی کتب شامل کی جائیں گی تاکہ طلبہ کی ڈیجیٹل مہارتوں کو جدید تقاضوں کے مطابق بہتر بنایا جا سکے۔

صوبائی محکمہ تعلیم نے سوشل میڈیا کے مثبت اور ذمہ دارانہ استعمال کو فروغ دینے کے لیے بھی اقدام اٹھایا ہے، جس کے تحت چھٹی سے بارہویں جماعت تک اس موضوع پر علیحدہ نصابی کتب تیار کر لی گئی ہیں۔

Watch Live Public News