محکمہ تعلیم پنجاب میں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا

محکمہ تعلیم پنجاب میں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا
کیپشن: محکمہ تعلیم پنجاب میں نئی آسامیوں کا اعلان کردیا گیا

ویب ڈیسک: وزیرتعلیم پنجاب رانا سکندر حیات نے اسکول میل پروگرام کی توسیع کیساتھ نئی آسامیوں کا اعلان کردیا ہے۔ 

تفصیلات کے مطابق وزیرتعلیم پنجاب نے اپنے سوشل میڈیا اکاؤنٹ پر اسکول میل پروگرام کی توسیع کیساتھ نئی آسامیوں کا اعلان کیا ہے۔ انہوں نے اہل امیدواروں کو آن لائن درخواست جمع کروانے کی ہدایت بھی کی ہے۔ 

وزیرتعلیم نے نوٹیفکیشن شیئر کیا ہے۔ جس میں آسامیوں کی تعداد بتائی گئی ہے۔ نوٹیفکیشن کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب اسکول میل پروگرام کے تحت ڈسٹرکٹ کوارڈینیٹر کی 3 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ جس کیلئے کم از کم تعلیمی قابلیت ایم اے رکھی گئی ہے۔ اس کے علاوہ امیدوار کا مذکورہ فیلڈ میں 2 سالہ تجربہ اور مائیکروسافٹ آفس سمیت بنیادی آئی ٹی ٹولز کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔

اس کے علاوہ تحصیل کوارڈینیٹر کی 9 آسامیوں کا اعلان کیا گیا ہے۔ اس آسامی کیلئے بھی کم از کم تعلیمی قابلیت ایم اے رکھی گئی ہے جبکہ مذکورہ فیلڈ میں 2 سال کا تجربہ اور مائیکروسافٹ آفس سمیت بنیادی آئی ٹی ٹولز کے بارے میں معلومات ہونا ضروری ہے۔ 

نوٹیفکیشن میں بتایا گیا ہے کہ یہ بھرتیاں ابتدائی طور پر 4 ماہ یا پروگرام کی بندش تک کی جائیں گی۔ بھرتی کے خواہشمند امیدوار آن لائن اپلائی کرسکتے ہیں۔ جہاں پر انہیں اپنی سی وی سمیت دیگر تعلیمی اسناد اور تجربے کے سرٹیفکیٹ اپلوڈ کرنا ہوں گے۔ 

بھرتی کے خواہشمند امیدوار 17 دسمبر 2025 سے قبل اپنے درخواستیں جمع کرواسکتے ہیں۔ 

Watch Live Public News