ویب ڈیسک: پاکستان کی دوسری بڑی ایکسپورٹ انڈسٹری تشویشناک حد تک تنزلی کا شکار ہوگئی، چاول کی برآمدات میں کمی کا معاملہ کراچی چیمبر آف کامرس تک جا پہنچا.
رائس ایکسپورٹرز کا کہنا تھا کہ بھاری ٹیکس اور غیر یقینی پالیسیوں سے برآمد کنندگان مشکل میں مبتلا ہیں، چاول کی برآمدات کے فروغ کے لئے حکومت اقدامات کرے ، چاول کی برآمدات تیزی سے نیچے آ رہی ہیں، کئی ایکسپورٹرز خسارے میں ہیں۔
چاول کی برآمدات کو 30 کروڑ ڈالر سے بڑھا کر 4 ارب ڈالر تک پہنچایا، چاول برآمدات 4 ارب ڈالر سے کم ہو کر 2.6 ارب ڈالر ہونا انتہائی تشویشناک ہے۔
پاکستان ایک ارب 50 کروڑ ڈالر کی کمی جیسے نقصانات کا متحمل نہیں ہوسکتا، صدر کراچی چیمبر نے رائس ایکسپورٹرز کی بھرپور حمایت کی، ماضی قریب میں چاول کی برآمدات بڑھیں تاہم اب کم ہو رہی ہیں۔