پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں داخلے کا آغاز

پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں داخلے کا آغاز

(ویب ڈیسک )وزیراعلیٰ مریم نواز کے ویژن کے تحت پاکستان کی تاریخ کے پہلے سرکاری آٹزم سکول میں داخلے کا آغاز  کردیا گیا۔

تفصیلات کے مطابق مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں بچوں داخلے شروع ہوچکے۔ اسپیشل ایجوکیشن ڈیپارٹمنٹ نے مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کا آغاز کر دیا۔

آٹسٹک بچوں کے والدین کے لئے آن لائن رجسٹریشن فارم جمع کرانے کی سہولت دی گئی ہے۔ آٹسٹک بچوں کے والدین autism.punjab.gov.pkپر رجسٹریشن فارم جمع کرا سکتے ہیں۔

 مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں 3 سے 5 سال کے آٹسٹک بچوں کے لیے ارلی چائلڈ ہوڈ ایجوکیشن سیکشن قائم کیا گیا۔ 6 سے 12 سال کے بچے جونیئر اور 13 سے 16 سال کے بچے سینئر سیکشن میں پڑھیں گے۔

 مریم نواز سکول اینڈ ریسورس سینٹر آف آٹزم میں داخلہ رجسٹریشن کی آخری تاریخ 10 دسمبر مقررکی گئی ہے۔

Watch Live Public News