کورونا کے وارجاری، مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے

کورونا کے وارجاری، مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے

پبلک نیوز: ملک میں کورونا کے وار جاری، مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے، اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی، 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 220 نئے کیس رپورٹ ہوئے۔تفصیلات کے مطابق ملک میں کورونا کے وارجاری ہیں، مزید 63 افراد لقمہ اجل بن گئے اور اموات کی مجموعی تعداد 11 ہزار 746 ہوگئی اور 24 گھنٹوں میں ایک ہزار 220 نئے کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔فعال کیسز بڑھ کر 33 ہزار 365 تک جاپہنچے ہیں اور 5 لاکھ 2 ہزار 537 مریض صحت یاب بھی ہوچکے ہیں۔واضح رہے کہ حکومت پنجاب نے کورونا وائرس کے حوالے سے بدلتے حالات کے پیش نظر ایس او پیز جاری کر دیئے، سیکرٹری پرائمری اینڈ سیکنڈری ہیلتھ کیئر محمد عثمان نے نوٹیفیکیشن جاری کر دیا، جس کے مطابق تمام سرکاری اور نجی ادارے کے 50 فیصد ملازمین ورک فرام ہوم گھر سے کام کریں گے۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔