مودی سرکار کا جنگی جنون تمام حدیں پار کر گیا

مودی سرکار کا جنگی جنون تمام حدیں پار کر گیا

( پبلک نیوز )  مودی سرکار نے بھارت کے دفاعی بجٹ میں 19 فیصد اضافہ کر دیا، اب بھارت کے نئے بجٹ میں دفاع پر 40 کھرب 78 ارب روپر خرچ ہوں گے۔

تفصیلات کے مطابق مقبوضہ کشمیر میں خون کی ہولی کھیلنے والا بھارت اپنے جنگی جنون سے باز نہ آیا، کورونا کے باجود دفاعی بجٹ میں ریکارڈ اضافہ کردیا گیا۔ لائن آف کنٹرول کی خلاف ورزی کرنے والی مودی سرکار نے دفاعی بجٹ میں انیس فیصد کا اضافہ کیا۔ یہ اضافہ گزشتہ پندرہ سالوں میں سب سے زیادہ کیا جانے والا اضافہ ہے۔

بجٹ بھارتی وزیر خزانہ نرملا سیتا رمن نے پیش کیا، بھارت میں ہر سال کھربوں کا اضافہ کیا جاتا ہے لیکن مودی سرکار میں دفاعی بجٹ میں خردبرد کے الزامات تسلسل کے ساتھ سامنے آرہے ہیں۔ اتنے بھاری بھرکم بجٹ کے باوجود بھارتی اہلکار خوراک نہ ملنے اور حکومت کے ناروا سلوک کی شکایت کرتے رہے ہیں۔

یاد رہے سپاہی تیج بہادر نے جب یہ معاملہ اٹھایا تو اسے نوکری سے برطرف کردیا گیا تھا۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔