ڈنمارک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ

ڈنمارک میں کام کرنیوالے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں اضافہ
اسلام آباد: (اے پی پی) ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں چھ اعشاریہ چار فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔ سٹیٹ بینک کی جانب سے اس حوالہ سے جاری کردہ اعدادوشمار کے مطابق جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 36 اعشاریہ 3 ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا۔ جو گذشتہ مالی سال کی اسی مدت کے مقابلہ میں چھ اعشاریہ چار فیصد زیادہ ہے۔ گذشتہ مالی سال کی اسی مدت میں ڈنمارک میں کام کرنے والے پاکستانیوں نے 34 اعشاریہ ایک ملین ڈالر کا زرمبادلہ ملک ارسال کیا تھا۔ دسمبر 2021ء میں ڈنمارک سے ترسیلات زر کا حجم پانچ اعشاریہ سات ملین ڈالر ریکارڈ کیا گیا جو دسمبر 2020ء میں پانچ اعشاریہ چھ ملین ڈالر تھا۔ واضح رہے کہ موجودہ حکومت کی جانب سے قانونی اور بینکنگ ذرائع سے ترسیلات زر کی حوصلہ افزائی کیلئے سہولیات اور اقدامات کے نتیجہ میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں مسلسل اضافہ ہو رہا ہے۔ جاری مالی سال کی پہلی ششماہی میں سمندر پار پاکستانیوں کی ترسیلات زر میں گیارہ اعشریہ 3 فیصد کی نمو ریکارڈ کی گئی ہے۔

Watch Live Public News