ویب ڈیسک: نگران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی۔
تفصیلات کے مطابق دفتر خارجہ کا کہنا ہے کہ دورہ برسلز کے دوران وزیر خارجہ جلیل عباس جیلانی سے بیلجیئم کی وزیر خارجہ حدجہ لہبیب نے ملاقات کی، ملاقات میں دوطرفہ تعلقات کا جائزہ اور اطمینان کا اظہار کیا گیا۔
Foreign Minister @JalilJilani met with Belgian Foreign Minister Hadja Lahbib @hadjalahbib. They
— Ministry of Foreign Affairs - Pakistan (@ForeignOfficePk) February 2, 2024
Reviewed Pakistan-Belgium bilateral relations and expressed satisfaction on their positive trajectory
Discussed cooperation in trade, education, people-to-people contacts
… pic.twitter.com/Yo9NRiuSTS
ملاقات کے دوران تجارت، تعلیم، عوام سے عوام کے رابطوں میں تعاون پر بھی تبادلہ خیال کیا گیا۔
نگران وزیر خارجہ نے دوطرفہ تعلقات کو مزید مضبوط بنانے اور تعاون کی اہمیت پر زور دیا، دونوں رہنماؤں نے باہمی خوشحالی کیلئے تعاون کی نئی راہیں تلاش کرنے کی اہمیت پر بھی بات چیت کی