(ویب ڈیسک ) : پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ بند ہونے متعلق سوشل میڈیا پر خبریں زیر گردش ہیں ۔اس حوالے سے چیف الیکشن کمشنر کا بیان بھی سامنے آگیا ہے۔
گزشتہ روزالیکشن کمیشن میں عام انتخابات کے حوالے سے ہونے والے اجلاس کے بعد چیف الیکشن کمشنر نے صحافیوں سے غیر رسمی گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں امن وامان کی صورتحال سے نمٹا جارہا ہے، الیکشن 8 فروری کو پورے ملک میں ہوگا اس میں کوئی ابہام نہ رہے۔
ایک صحافی کے سوال کے جواب میں الیکشن کمشنر کا کہنا تھا کہ سکیورٹی صورتحال کو بہتر بنایا جارہا ہے، پولنگ ڈے پر انٹرنیٹ کی بندش کے حوالے سے کوئی بات زیر غور نہیں، انٹرنیٹ سروس کا معاملہ سامنے آیا تو ہمارا ای ایم ایس آف لائن کام کرےگا۔