بشریٰ بی بی سے دورانِ عدت نکاح،عدالت نے فیصلہ جاری کرتے بڑا حکم دیدیا

بشریٰ بی بی سے دورانِ عدت نکاح،عدالت نے فیصلہ جاری کرتے بڑا حکم دیدیا
کیپشن: Marriage case during Idt
سورس: ویب ڈیسک

(ویب ڈیسک)اسلام آباد ہائیکورٹ نے دورانِ عدت نکاح کیس خارج کرنے کی درخواست نمٹانے کا تحریری فیصلہ جاری کردیا۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائیکورٹ کے چیف جسٹس عامر فاروق نے 16 صفحات پر مشتمل تفصیلی فیصلہ جاری کیا،فیصلے میں کہا گیا فراڈ سے نکاح کے الزام میں سمن جاری کرنے میں قانون کی خلاف ورزی نہیں پائی گئی،ناجائز تعلقات کے الزام میں جاری سمن میں قانونی طریقہ کار پر عمل نہیں کیا گیا، دھوکہ دہی سے نکاح کی حد تک ملزمان ٹرائل کورٹ میں میرٹ پر کیس لڑیں، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی کی درخواستیں جزوی منظور کی جاتی ہیں۔

عدالت نے دھوکہ دہی سے نکاح کے الزام میں جاری سمن کالعدم قرار دینے کی استدعا مسترد کردی، سپریم کورٹ کے فیصلوں کے مطابق فردِ جرم عائد ہونے کے بعد کیس خارج نہیں کیا جا سکتا، بانی پی ٹی آئی اور بشریٰ بی بی نے کیس خارج کرنے کی درخواستیں دائر کی تھیں،درخواستوں میں کیس قابلِ سماعت قرار دے کر طلبی کے جاری سمن خارج کرنے کی استدعا کی گئی تھی۔