(ویب ڈیسک)29 اور 30 جنوری کی درمیانی شب مچھ اور کول پور کمپلیکسز پر دہشتگردوں نے حملہ کیا، تین دنوں میں 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا۔
آئی ایس پی آر کے مطابق دہشت گردوں نے بلوچستان میں مچھ اور کولپور کمپلیکس پر حملہ کیا،سیکورٹی فورسز نے مزاحمت کرتے ہوئے حملہ آوروں کو پسپا کیا، دہشت گردوں کو اس کے بعد آنے والے سینیٹائزیشن اور کلیئرنس آپریشنز میں تلاش کیا گیا تھا، جو اب علاقے کو کلیئر اور محفوظ بنانے کے بعد مکمل کیا گیا ہے۔
آئی ایس پی آر کے مطابق مچھ آپریشن تین دنوں میں 24 دہشتگردوں کو جہنم واصل کردیا گیا، دہشتگردوں سے مقابلہ کرنے والے سیکیورٹی فورسز کے چار جوان اور دو شہری شہید ہوئے۔
ہلاک ہونے والوں میں دہشت گرد شہزاد بلوچ، عطا اللہ، صلاح الدین، عبدالودود اور ذیشان ہیں، باقی دہشت گردوں کی شناخت کا عمل جاری ہے۔
قانون نافذ کرنے والے اداروں کا موثر جواب دہشت گردی کے خلاف جنگ میں ان کے بے لوث عزم کا ثبوت ہے،پاکستان کی سیکیورٹی فورسز ملک میں امن و استحکام کو یقینی بنانے کے لیے قانون نافذ کرنے والے دیگر اداروں کے ساتھ کندھے سے کندھا ملا کر کھڑی ہیں۔