پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، کینیڈ ا کا ویزا لینا بہت ہی آسان ، نیا پروگرام شروع

پاکستانیوں کیلئے خوشخبری ، کینیڈ ا کا ویزا لینا بہت ہی آسان ، نیا پروگرام شروع

(ویب ڈیسک )   کینیڈا نے فری لانس ڈجیٹل ورکرز کو وزٹ ویزا پر کام کرنے کی اجازت دے دی ہے۔ اس کے لیے ڈجیٹل نومیڈ ویزا پروگرام شروع کیا گیا ہے۔

دی امیگریشن ریفیوجیز اینڈ سٹیزن شپ کینیڈا  کی جانب سے اعلان کیا گیا ہے کہ  جو غیر ملکی وزٹ ویزا پر کینیڈا آکر فری لانسر کی حیثیت سے کام کریں گے وہ ملازمت ملنے پر ورک پرمٹ کے لیے درخواست دے سکیں گے۔

ڈجیٹل نومیڈ ورکرز کو کینیڈا میں داخل ہوکر 6 ماہ تک فری لانسر کی حیثیت سے یا پھر کسی بین الاقوامی آجر کے لیے کام کرنے کی صرف وزٹ ویزا درکار ہوگا۔

اس کے علاوہ   کینیڈا میں داخل ہونے والے ڈجیٹل ورکرز کے لیے اضافی دستاویزات کا حامل ہونے کی شرط بھی  ختم کردی گئی ہے۔تاہم ڈجیٹل نومیڈ ورکرز کے اہل خانہ کو کینیڈا آنے اور وہاں آباد ہونے کیلئے باضابطہ ورک پرمٹ یا مستقل رہائش کا اسٹیٹس لینا پڑے گا۔