(ویب ڈیسک) سونے کی قیمت میں اتار چڑھاو کا سلسلہ جاری ہے، کاروباری ہفتے کے چوتھے روز فی تولہ سونے کی قیمت میں پھر اضافہ ہوگیا ہے۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت میں نان سٹاپ اضافے کا سلسلہ جاری ہے، ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے کا اضافہ ہو گیا۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 1400 روپے اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 17 ہزار 700 روپے ہو گئی ہے۔
ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ 10گرام سونے کی قیمت بھی 1201 روپے اضافے سے ایک لاکھ86 ہزار 643 روپے ہو گئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کا کہنا ہے کہ عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 14 ڈالر اضافے سے 2054 ڈالر فی اونس ہے۔
یاد رہے کہ گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 800 روپے کا اضافہ ہوا تھا جس کے بعد سونے کی قیمت 2 لاکھ 16 ہزار 300 روپے فی تولہ ہوگئی تھی اور10 گرام سونے کی قیمت میں 686 روپے بڑھنے سے 1 لاکھ 85 ہزار 442 روپے پر پہنچ گئی تھی۔