مراد سعید اور زبیر خان نیازی اشتہاری قرار

مراد سعید اور زبیر خان نیازی اشتہاری قرار
کیپشن: مراد سعید اور زبیر خان نیازی اشتہاری قرار

ویب ڈیسک: لاہورکی انسدادِ دہشت گردی کی عدالت نے مراد سعید اور زبیر خان نیازی کو اشتہاری قرار دے دیا۔

تفصیلات کے مطابق انسدادِ دہشت گردی کی عدالت کے جج نوید اقبال نے پولیس کی درخواست پر سماعت کی۔

 اے ٹی سی لاہور نے مراد سعید، حماد اظہر و دیگر کو اشتہاری قرار دیدیا۔
عدالت نے دونوں ملزمان کو مسلم لیگ ن کے آفس جلانے کے مقدمے میں اشتہاری قرار دیا ہے۔

پولیس نے اپنی درخواست میں مؤقف اختیار کیا تھا کہ ملزمان نے گرفتاری کے خوف سے خود کو روپوش کر رکھا ہے۔