صارم سےزیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست

صارم سےزیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست
کیپشن: صارم سےزیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست

ویب ڈیسک: نارتھ کراچی سے 7 سال کے صارم کی لاش ملنے کے واقعہ میں پیش رفت ہوئی ہے، زیادتی اور قتل کے شبہ میں 7 افراد زیرحراست ہیں۔

تفصیلات کے مطابق مدرسے کا مولوی، پلمبر، تین چوکیدار اور 2 رہائشی شامل ہیں۔

تفتیشی حکام کے مطابق تمام افراد کی ڈی این اے رپورٹ تاحال موصول نہیں ہوئی۔

صارم7 جنوری کو لاپتہ ہوا تھا، لاش 18جنوری کو فلیٹس میں پانی کے ٹینک سے ملی تھی۔

یاد رہے کہ گزشتہ دنوں تفتیشی ذرائع کا کہنا تھا کہ معلم کے گھر پرچھاپے کے دوران ممنوعہ ادویات برآمد ہوئی ہے،اس کے علاوہ موبائل سے   نازیبا ویڈیوز بھی ملی ہیں۔ معلم مدرسے کے اوپر گھر میں رہائش  پذیرہے۔

تفتیشی ذرائع کا کہنا تھاکہ معلم بچوں کو بھی نازیبا ویڈیوز میسجز کرتا تھا ۔معلم حیدرآباد کے بھی ایک بچے سے رابطے میں تھا اور نازیبا میسجز بھیجتا تھا۔

بتایا گیا ہے کہ مدرسے کا معلم حراست میں ہے اور تفتیش کا دائرہ وسیع کردیا گیاہے۔

Watch Live Public News