(ویب ڈیسک ) مسلم لیگ ن کے رہنما خواجہ سعد رفیق نے پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کرنے کا مطالبہ کردیا۔
سابق وفاقی وزیر خواجہ سعد رفیق نے سوشل میڈیا پر بیان میں کہا ہے کہ بے شک فیک نیوز ایک بہت بڑا مسئلہ بن چکا ہے، لیکن کسی حکومت کے پاس شہریوں پر شکنجہ کسنے کے لا محدود نہیں ہونے چاہیں۔
انہوں نے مطالبہ کیا کہ پیکا قانون پر نمائندہ میڈیا تنظیموں سے مشاورت کی جائے۔
سعد رفیق نے کہا کہ اس قانون کے تحت بنا ئےجانے والے ٹربیونلز کے فیصلوں کیخلاف اپیل کا حق ہائیکورٹس کو دیا جائے۔ بنیادی حقوق کے تحفظ کیلئے پیکا قانون میں سٹیک ہولڈرز کی مشاورت سے ضروری ترامیم لائی جائیں ۔
ان کا مزید کہنا تھا کہ یاد ر ہے قوانین کی چھڑی ہمیشہ وقت بدلنے کے ساتھ اسے بنانے والوں کیخلاف استعمال ھوتی ہے۔