(ویب ڈیسک ) ایران کے سپریم لیڈر آیت اللہ علی خامنہ ای نے کہا ہے کہ غزہ کے عوام کی صیہونی حکومت اور امریکا کیخلاف فتح مثالی ہے۔
آیت اللہ علی خامنہ ای نے بیان میں کہا کہ کسی کو بھی یقین نہیں ہوگا کہ غزہ کے شہری امریکا اور اسرائیل کو شکست دیں گے، اسرائیل کیخلاف ناممکن فتح کا کارنامہ اللہ کی مرضی سے پورا ہوا۔
انہوں نے کہا کہ ایران دنیا کا واحد ملک ہے جو امریکا کو للکارتا ہے، ایران میں سچ بولنے کی جرأت ہے ، امریکا جارحیت پسند، جھوٹا، دھوکے باز اور استعماری ہے۔
ایرانی سپریم لیڈرآیت اللہ علی خامنہ ای نے مزید کہا کہ امریکا کسی بھی انسانی اصول پر قائم نہیں ہے۔