ویب ڈیسک: بھارتی جنگی جنون کم نہ ہوسکا۔ بھارت نے دفاعی بجٹ میں 15 فیصد اضافہ کر دیا ہے۔
بھارتی وزیرِ خزانہ نرملا سیتا رمن نے مالی سال 2026-27 کے لیے مرکزی بجٹ پیش کرتے ہوئے دفاع کے لیے 85 ارب 40 کروڑ ڈالر مختص کرنے کا اعلان کیا۔
لوک سبھا میں پیش کیے گئے بجٹ کے مطابق دفاعی اخراجات میں اس اضافے کا مقصد جدید ٹیکنالوجی کا حصول، ہتھیاروں اور عسکری سازوسامان کی خریداری اور دفاعی نظام کو مزید مؤثر بنانا ہے۔
بھارتی وزارتِ دفاع کا کہنا ہے کہ اس بجٹ کے ذریعے دفاعی خریداری کے عمل کو آسان بنایا جائے گا جبکہ وسائل کے بہتر اور مؤثر استعمال پر بھی خصوصی توجہ دی جائے گی۔