بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ: خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی

بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ: خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی
کیپشن: بھاٹی گیٹ مین ہول واقعہ: خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پرآگئی

ویب ڈیسک: بھاٹی کے مین ہول میں گرنے والی خاتون اور بچی کی پوسٹ مارٹم رپورٹ منظرعام پر آگئی ہے۔ 

پوسٹ مارٹم رپورٹ کے مطابق دونوں ماں بیٹی کے سروں پر زخم کے نشانات  پائے گئے۔ خاتون سعدیہ کے دائیں کندھے کی ہڈی بھی ٹوٹ چکی تھی۔ 9 ماہ کی بچی ردا فاطمہ کی گردن کی ہڈی بھی ٹوٹی ہوئی تھی۔ 

رپورٹ میں بتایا گیا ہے کہ سعدیہ کی کمر پر متعدد زخموں کے نشانات تھے۔ دونوں کی موت سر اور گردن  کی ہڈیاں ٹوٹنے کی وجہ سے ہوئی۔ 

ذرائع کے مطابق پوسٹ مارٹم خاتون ڈاکٹر نے کئے اور رپورٹ کو سیل کر دیا گیا۔

Watch Live Public News