پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ

پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ
کیپشن: پاکستانی ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ کے لیے سری لنکا روانہ

ویب ڈیسک: پاکستانی کرکٹ ٹیم آئی سی سی ٹی ٹوئنٹی ورلڈ کپ میں شرکت کے لیے لاہور سے سری لنکا روانہ ہو گئی۔

 ٹیم سری لنکا پہنچ کر آج اور کل مکمل آرام کرے گی، جبکہ 4 فروری کو آئرلینڈ کے خلاف وارم اپ میچ کھیلا جائے گا۔ قومی اسکواڈ میں 15 کھلاڑی شامل ہیں جن میں کپتان سلمان علی آغا، بابر اعظم، ابرار احمد، فہیم اشرف، فخر زمان، خواجہ نافع، سلمان مرزا، نسیم شاہ اور صاحبزادہ فرحان شامل ہیں۔ اس کے علاوہ محمد نواز، صائم ایوب، شاداب خان، شاہین آفریدی، عثمان خان اور عثمان طارق بھی اسکواڈ کا حصہ ہیں۔

Watch Live Public News