لاہور میں بسنت سے قبل ہی پتنگ بازی کا سامان کم پڑ گیا

لاہور میں بسنت سے قبل ہی پتنگ بازی کا سامان کم پڑ گیا

(ویب ڈیسک) محکمہ داخلہ پنجاب نے دیگر اضلاع میں پتنگ بازی سامان کی تیاری کی اجازت دے دی۔

محکمہ داخلہ پنجاب کا کہنا ہے کہ  مجاز پتنگ بازی کا سامان صوبے کے باہر سے بھی لایا جا سکتا ہے،عوام کی آسانی کے لیے مجاز پتنگ بازی کے مواد کی دستیابی کو بڑھانے کا ارادہ رکھتے ہیں ،دیگر شہریوں میں سے صرف رجسٹرڈ تاجروں کے ذریعے سامان منگوایا جاسکے گا ،دیگر شہروں سے آنے والے پتنگ بازی کے سامان کی قیمتوں کو کنٹرول میں رکھا جائے گا ۔

محکمہ داخلہ پنجاب  کے مطابق  متعلقہ تاجر رجسٹریشن ڈی سی لاہور سے کرواکر سامان لاہور بھیج سکیں گے ، ابتدائی طور پر قصور،شیخوپورہ ،فیصل آباد اور ملتان میں بھی پتنگ بازی کا سامان تیارکرنے کی اجازت دے دی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ   لاہور میں پتنگ بازی کے سامان کی قلت پوری کرنےکیلئے اجازت دی گئی۔چاروں اضلاع میں پتنگ بازی کا سامان تیار کر کے لاہور بھیجا جائے گا۔

محکمہ داخلہ  نے واضح کیا ہے کہ  قصور،شیخوپورہ ،فیصل آباد یا ملتان میں پتنگ بازی کی اجازت نہیں، بسنت کے موقع پر پتنگ بازی کی اجازت صرف لاہور میں ہے۔

Watch Live Public News