اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت کو لکھا گیا عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا

اعظم سواتی کے بیٹے نے عدالت کو لکھا گیا عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا
متنازع ٹوئٹ کیس میں گرفتار پاکستان تحریک انصاف ( پی ٹی آئی ) کے سینیٹر اعظم خان سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کے خلاف عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا ہے ۔ تفصیلات کے مطابق اعظم سواتی کی درخواست ضمانت پر سماعت چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ جسٹس عامر فاروق نے کی ، اعظم سواتی کے وکیل عدالت میں پیش ہوئے اور بتایا کہ اعظم سواتی کے بیٹے عدالت کے سامنے اپنا مؤقف رکھنا چاہتے ہیں ۔ اعظم سواتی کے بیٹے کا کہنا تھا کہ میرے والد نے ایک ہی خط لکھا تھا، میں عدالت کی اجازت سے خط پڑھنا چاہتا ہوں، جس پر جسٹس عامر فاروق نے کہا کہ خط عدالت کے سامنے موجود ہے، اس معاملے کو ہمیشہ کیلئے طے کرنا چاہتے ہیں، اس پر لارجر بینچ تشکیل دیا جائے گا ۔ جسٹس عامر فاروق کا مزید کہنا تھا کہ خط آجاتا ہے کہ جج جانبدار ہے، اس قسم کے خطوط عدالت عمومی طور پر نہیں دیکھتی ہے ۔وکیل بابر اعوان نے بتایا کہ عدالت آج ہی اس معاملے کو دیکھ لے ، جس پر چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ کا کہنا تھا کہ آج ہی لارجر بینچ کی تشکیل ممکن نہیں ہے ۔ بابر اعوان نے کہا کہ اعظم سواتی کے بیٹے سے میں نے درخواست کی ہے کہ وہ یہ خط واپس لے لیں ۔ اعظم سواتی کے بیٹے نے چیف جسٹس اسلام آباد ہائیکورٹ پر عدم اعتماد کا خط واپس لے لیا ہے ۔

Watch Live Public News

ایڈیٹر

احمد علی کیف نے یونیورسٹی آف لاہور سے ایم فل کی ڈگری حاصل کر رکھی ہے۔ پبلک نیوز کا حصہ بننے سے قبل 24 نیوز اور سٹی 42 کا بطور ویب کانٹینٹ ٹیم لیڈ حصہ رہ چکے ہیں۔