(ویب ڈیسک ) پاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی خان کا کہنا ہے کہ ہم پاکستان آرمی اور فیلڈ مارشل کا شکر گزار ہیں جو قومی کھیل کو توجہ دے رہے ہیں،چیمپئن شپ کو بہترین انداز سے مکمل کیا جائے گا، 4 جنوری سے 28 فروری تک یہ ٹورنامنٹ جاری رہے گا۔
چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کے حوالے سےپاکستان ہاکی فیڈریشن کے سیکرٹری جنرل اولمپئن رانا مجاہد علی خان نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ پاکستان آرمی کے تعاون سے تیسرے چیف آف آرمی اسٹاف نیشنل انٹر کلب ہاکی چیمپین شپ 2026 کا انعقاد کرنے جا رہے ہیں ۔
انہوں نے کہا کہ پاکستان کا ہاکی میں ماضی شاندار رہا ہے،اس ٹورنامنٹ سے ہمیں اچھے کھلاڑی مل سکیں گے،اس ٹورنامنٹ سے کھلاڑیوں کو آگے آنے کا موقع ملے گا۔اس سے پہلے دو بار یہ ٹورنامنٹ ہو چکا ہے۔یہ ٹورنامنٹ نوجوانوں کو مستقبل کیلئے تیار کرے گا۔
رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ کلب کی رجسٹریشن کا عمل جاری ہے، ٹورنامنٹ کا فائنل مرحلہ 17 فروری سے 28فروری تک لاہور میں ہو گا۔ہم پاکستان آرمی اور فیلڈ مارشل کا شکر گزار ہیں جو قومی کھیل کو توجہ دے رہے ہیں۔
ان کا کہنا تھا کہ چیمپئن شپ کو بہترین انداز سے مکمل کیا جائے گا،4 جنوری سے 28 فروری تک یہ ٹورنامنٹ جاری رہے گا، ٹورنامنٹ چار مرحلے میں کھیلا جائے گا، دوسرا مرحلہ ڈویژن اور تیسرے مرحلے میں صوبائی لیول پر مقابلے ہوں گے، قومی سطح پر آخری مرحلہ 17 فروری سے 28 فروری تک جاری رہے گا۔
رانا مجاہد علی خان نے کہا کہ پاکستان آرمی کے ساتھ مل کر قومی کھیل کو آگے بڑھائیں گے، پاکستان سپورٹس بورڈ اور پنجاب سپورٹس بورڈ کے ساتھ مل کر ٹورنامنٹ پر کام کریں گے، اس قبل بھی دو مرتبہ نچلے سطح پر پاکستان آرمی کے تعاون سے اس ٹورنامنٹ کا انعقاد کر چکے ہیں، پچھلے ٹورنامنٹ کامیاب رہے ہیں، امید ہے یہ ٹورنامنٹ بھی کامیاب ہوگا
پاکستان آرمی کی ترجیح ہے کہ نوجوانوں کو مواقع دیئے جائیں۔