(ویب ڈیسک ) کراچی میں ڈاکوؤں نے بازار سے گھر واپس آنیوالی خواتین کوفلیٹ میں گھس کر لوٹ لیا۔
کراچی میں ڈاکوؤں کی دیدہ دلیری،بازار سےگھر واپس آنے والی خواتین کو فلیٹ میں گھس کر لوٹ لیا۔
پنجاب کالونی میں ڈکیتی کی واردات کی فوٹیج سوشل میڈیا پر وائرل ہوگئی۔ سی سی ٹی وی فوٹیج میں ڈکیتوں کو 2 خواتین کا تعاقب کرتے ہوئے دیکھا جا سکتا ہے۔
ڈکیت خواتین سے اسلحے کے زور پر موبائل فون ، نقدی با آسانی لوٹ کر فرار ہو گئے ۔
اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ ڈکیتی کی واردات 28 دسمبر کو پنجاب کالونی گلی نمبر 12 میں پیش آئی تھی ، سی سی ٹی وی فوٹیج کی مدد سے ملزمان کی تلاش جاری ہے۔