(ویب ڈیسک )لائسنس کے حصول کے لیے آنے والے شہری کو ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں تصویر بنانا مہنگا پڑ گیا۔
ٹریفک ہیڈ کوارٹر میں تصویر بنانا شہری کیلئے ناقابل معافی جرم بن گیا۔ تصویر بنانے پر شہری کے لیے ٹریفک پولیس اہلکار نے Fail Forever قانون متعارف کروا دیا ۔
ٹریفک پولیس اہلکار نے شہری محمد خلیل کی فائل ضبط کر لی۔ شہری کی فائل پر بغیر ٹیسٹ لیئے Cheating Fail Forever لکھ دیا گیا ۔
ٹریفک اہلکار نے شہری کا موبائل فون لے کر تصویر سمیت ذاتی ڈیٹا بھی ڈیلیٹ کر دیا۔ٹریفک اہلکار کی جانب سے شہری سے خلاف قانون معافی نامہ بھی لکھوایا گیا۔
ٹریفک پولیس اہلکار شہری کی فائل پر درست انگریزی تحریر بھی نہ لکھ سکا۔
