سندھ حکومت   کامنہدم  ہونے والی عمارتوں کے رہائشیوں کو محفوظ رہائش فراہم  کرنے کا فیصلہ 

سندھ حکومت   کامنہدم  ہونے والی عمارتوں کے رہائشیوں کو محفوظ رہائش فراہم  کرنے کا فیصلہ 

(ویب ڈیسک ) سندھ حکومت نے کراچی  کے منہدم  ہونے والی عمارتوں کے رہائشیوں کو محفوظ رہائش فراہم  کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

سینئر وزیر شرجیل انعام میمن کا کہنا ہے کہ  حکومت نے خطرناک عمارتوں کو خالی کرانے اور انہدام کے لیے ترجیحی اقدامات کرنے کا فیصلہ کیا ہے تاکہ متاثرہ شہریوں کو محفوظ رہائش فراہم کی جا سکے،حکومت سندھ نے فیصلہ کیا ہے کہ غیر محفوظ عمارتوں کی فوری خالی کرائی جائے۔

انہوں نے کہا کہ  فیصلے کے مطابق جو عمارتیں پہلے ہی خالی کی جا چکی ہیں انہیں مسمار کیا جائے گا  ، متاثرہ رہائشیوں کی بحالی کو یقینی بنایا جائے، شہر بھر میں 588 انتہائی خطرناک عمارتوں میں سے 471 کا سروے اسسٹنٹ کمشنرز نے مکمل کر لیا ہے۔

شرجیل انعام میمن نے کہا کہ حکومت نے 59 خالی کرائی گئی عمارتوں کے متاثرین کی رہائش کی ترجیح طے کی ہے اور متاثرہ خاندانوں کے لیے فلیٹس تعمیر کرنے کا فیصلہ کیا ہے،حیدرآباد، سکھر اور صوبے کے دیگر شہروں میں بھی ایسے سروے کیے جائیں گے  تاکہ خطرناک عمارتوں کی نشاندہی کی جا سکے۔

Watch Live Public News