یو اے ای: آن لائن ادائیگیوں کیلئے ایس ایم ایس ’ OTP‘ سروس ختم، نیا نظام نافذ

یو اے ای: آن لائن ادائیگیوں کیلئے ایس ایم ایس ’ OTP‘ سروس ختم، نیا نظام نافذ

ویب ڈیسک: متحدہ عرب امارات میں بینکوں نے صارفین کو آگاہ کیا ہے کہ  6 جنوری 2026 سے آن لائن کارڈ کے ذریعے خریداری پر SMS کے ذریعے بھیجے جانے والے ون ٹائم پاس ورڈ ( OTP) کی سہولت ختم کر دی جائے گی۔

بینکوں کی جانب سے 31 دسمبر 2025 کو صارفین کو بھیجے گئے پیغامات میں بتایا گیا ہے کہ اب آن لائن ادائیگیوں کی تصدیق صرف بینک کی اسمارٹ موبائل ایپ کے ذریعے کی جائے گی۔ 

بینکوں نے واضح کیا کہ’ 6 جنوری 2026 سے آن لائن کارڈ خریداری کے لیے SMS کے ذریعے OTP نہیں بھیجا جائے گا۔ صارفین کو ادائیگی کی تصدیق کے لیے بینک موبائل ایپ استعمال کرنا ہوگی۔‘‘

صارفین کو ہدایت کی گئی ہے کہ وہ فوری طور پر’اپنی بینک کی موبائل ایپ ڈاؤن لوڈ کریں، ایپ کو ایکٹیو کریں اور نوٹی فکیشن آن رکھیں۔ 

یہ اقدام دراصل ایک بڑے ڈیجیٹل تبدیلی کے عمل کا حصہ ہے جو گزشتہ سال شروع ہوا تھا،  جولائی 2025 میں یو اے ای کے بینکوں نے مرحلہ وار SMS اور ای میل کے ذریعے OTP بھیجنے کا عمل کم کرنا شروع کیا تھا، خاص طور پر آن لائن لین دین اور رقم کی منتقلی کے لیے۔

اس وقت جاری کیے گئے ایک سرکاری دستاویز کے مطابق، یہ تبدیلی یو اے ای کے مرکزی بینک کی ہدایات کے تحت کی جا رہی ہے۔ دستاویز میں بتایا گیا تھا کہ وقت کے ساتھ ساتھ SMS اور ای میل OTP مکمل طور پر ختم کر دیے جائیں گے اور ان کی جگہ ایپ بیسڈ تصدیقی نظام متعارف کرایا جائے گا۔

بینک حکام کے مطابق موبائل ایپ کے ذریعے تصدیق کا نظام’زیادہ محفوظ ہے، فراڈ کے خطرات کم ہیں، SMS میں تاخیر یا جعلی پیغامات کے مسائل پیدا نہیں ہوتے۔

Watch Live Public News