کراچی : مائی کلاچی کے قریب نالے سے 4 لاشیں برآمد، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

کراچی : مائی کلاچی کے قریب نالے سے 4 لاشیں برآمد، وزیراعلی سندھ کا نوٹس

(ویب ڈیسک ) کراچی میں   مائی کلاچی کے قریب نالے سے 4 لاشیں برآمد ہوئی ہیں ۔ وزیراعلی سندھ  مراد علی شاہ نے افسوسناک واقعے کا نوٹس لے لیا۔

اس حوالے سے پولیس کا کہنا ہے کہ   مائی کلاچی کے قریب سے ملنے والی لاشوں میں 1 مرد ، 1 بچے  اور 2 خواتین  شامل ہیں ۔ پولیس کی نفری موقع پر موجود ہے۔

پولیس کا کہنا ہے کہلاشیں 15 سے 20 دن پرانی معلوم ہوتی ہیں، واقعہ سے متعلق مزید تحقیقات کی جارہی ہے،لاشوں کوضابطے کی کارروائی کے لیے اسپتال منتقل کردیا گیا۔

پولیس نے بتایا کہ بظاہرلگ رہا ہے کہ کہیں اورقتل کیا گیا،لاشیں نالے میں پھینکی گئیں۔

وزیر اعلی سندھ کا نوٹس: 

وزیراعلیٰ سندھ سید مراد علی شاہ  نے کراچی میں نالے سے چار لاشیں ملنے کے واقعے کا نوٹس لے لیا۔دو خواتین، ایک بچے اور ایک مرد کی ہلاکت پر وزیراعلیٰ سندھ نے گہرے رنج و غم کا اظہار کیا۔انہوں نے پولیس اور متعلقہ اداروں کو فوری تحقیقات کا حکم دے دیا۔

وزیر اعلی سندھ مراد علی شاہ نے کہاکہ  واقعے کے تمام پہلوؤں کا جائزہ لے کر ذمہ داروں کا تعین کیا جائے۔سندھ حکومت متاثرہ خاندانوں کو انصاف فراہم کرے گی، شہریوں کی جان و مال کا تحفظ حکومت کی اولین ذمہ داری ہے۔

Watch Live Public News